سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو لاہور میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ان کے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے۔
واردات کے وقت سابق کھلاڑی کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور 8 ماہ کی بیٹی بھی موجود تھی جب کہ ڈاکو ان سے موبائل فونز، نقدی اور جیولری چھین کر فرار ہوئے۔
سابق کھلاڑی نے بتایا کہ یہ واقع گذشتہ شب اس وقت پیش آیا جب میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھا تو موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے گن میری بیٹی پر تان لی، بعد ازاں وہ پرس اور جیولری چھین کر فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر 22 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
