Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاپان نے چاند کی سطح پر ‘مون اسنائپر’ کی لینڈنگ کا اعلان کر دیا

جاپان نے چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی ’مون اسنائپر‘ کو لینڈ کرانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جاپان چاند کی سطح پر اپنی چاند گاڑی “مون سنائپر” پروب کو اتارنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلتا ہے تو وہ چاند پر خلائی جہاز بھیجنے والا صرف پانچواں ملک بن جائے گا۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) اپنے اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیشن مون (ایس ایل آئی ایم) پروب کی مقررہ ہدف سے 100 میٹر (328 فٹ) کے اندر درست لینڈنگ کی امید کر رہی ہے، جس ٹیکنالوجی کو وہ چاند کی تلاش، خاص طور پر چاند کے پانی کی تلاش اور انسانی رہائش کے امکانات میں غیر معمولی اور اہم قرار دیتا ہے۔

چاند اسنائپر کے نام سے مشہور ایس ایل آئی ایم ہفتے کی نصف شب سے اپنے یک طرفہ مشن پر 20 منٹ کے ٹچ ڈاؤن مرحلے کا آغاز کرے گا، جو چاند کے خط استوا کے جنوب میں ایک گڑھے کی ڈھلوان پر تقریبا دو ایتھلیٹک پٹریوں کے سائز کے ہدف پر اترنے کی کوشش کرے گا۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے چاند مشن کا حوالہ دیتے ہوئے جاکسا کے ایس ایل آئی ایم پروجیکٹ منیجر شینیچیرو ساکائی نے کہا کہ جاپان کے پاس یہ ٹیکنالوجی ثابت کرنے سے ہمیں آرٹیمیس جیسے آنے والے بین الاقوامی مشنوں میں بہت بڑا فائدہ ہوگا۔

جاپان خلائی سرگرمیوں میں اپنے کردار کو وسعت دینے، امریکہ کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے، چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اور تکنیکی اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لئے فعال طور پر کوشش کر رہا ہے..

صرف چار ممالک بھارت، چین، امریکہ اور روس چاند پر کامیابی کے ساتھ اتر سکے ہیں۔

جاپان ناسا کے آرٹیمیس پروگرام میں فعال طور پر حصہ لے رہا ہے جس کا مقصد اپنے ایک خلاباز کو چاند پر بھیجنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version