Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کسی قسم کی کشیدگی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، نگران وزیر خارجہ

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی کشیدگی میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب کو پاکستان کے تناظر اور حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ آپریشن مرگ بر سرمچار کا مقصد ایران کے اندر دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانا تھا،پاکستان کسی قسم کی کشیدگی میں کوئی دلچسپی یا اس کی خواہش نہیں رکھتا ہے۔

پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان بالآخر دوستانہ ٹیلی فونک رابطہ

علاوہ ازیں پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان بالآخر دوستانہ ٹیلی فون رابطہ ہوا جس میں نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے ساتھ دوستانہ بحالی کا پیغام دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے پیغام کہا کہ ہم معمول کے دوستانہ تعلقات چاہتا ہیں جب کہ وزرائے خارجہ کے درمیان مسلسل روابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ جلیل عباس نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام مسائل کو باہمی اعتماد کے ماحول میں حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے ایرانی ہم منصب کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی سلامتی پر ہماری ریڈ لائنز واضح ہیں اور پاکستان کے لیے ملکی سلامتی و خودمختاری کا دفاع سب سے اہم ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ ایران پڑوسی برادر ملک ہے، معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو رات گئے ایران کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پاکستان نے بدھ کو ایران پر میزائل حملے کرکے منہ توڑ جواب دیا تھا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملوں نے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version