Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشین کپ: فلسطین نے پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

فلسطینی فٹبال ٹیم نے ایشین کپ  میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری ایشین فٹبال کپ میں فلسطین نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں فلسطین فٹبال ٹیم نے ہانگ کانگ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 0-3 سے فتح حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔

فلسطین کی جانب سے اودے دباغ نے 2 اور زید قنبر نے ایک گول اسکور کیا۔

یہ ایشین فٹبال کپ کی تاریخ میں فلسطین کی پہلی فتح بھی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی فٹبال ٹیم کی یہ تاریخی فتح غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان ہوئی ہے۔

میچ سے قبل ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی  تھی اور پھر  فلسطین کو آزاد کرو  کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version