Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں حکومت کا بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 14ونڈ پاور پلانٹس کو 20 ارب روپے کی ادائیگیاں روک دی گئیں، تحقیقات میں ونڈ پاور پلانٹس کی اضافی لاگت پکڑی گئی تھی مگر عملدر آمد نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے ٹیرف کم کروانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی کو شوگر ملز کے پاور پلانٹس کا ٹیرف کم کروانے کا ٹاسک بھی سونپ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاور پلانٹس پہلے ٹیرف کم کرکے نیا معاہدہ کریں پھر ادائیگیاں ہوں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفرآباد کودرپیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی، بجلی کے مسابقتی باہمی ٹریڈنگ معاہدوں اور گردشی قرض پر رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے باعث مظفر آباد کو در پیش پانی کی قلت پر بھی غور کرے گی۔

دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس 26 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version