فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چوتھے نمبر پر آگیا۔
اے کیو انڈیکس کوالٹی کے تحت کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار262 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کیا گیا۔
ڈھاکہ دنیا کا پہلا جبکہ ساراجیوو دنیا کاتیسرا آلودہ ترین شہر قرارپایا۔ ڈھاکہ کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار362 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئرکوالٹی آئی انڈیکس کے مطابق ساراجیوو میں 347 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 انتہائی آلودگی جبکہ 300 سے زائد خطرناک حد تک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
