Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمشنر پنجاب کا انتخابی ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

انتخابی ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کیا، الیکشن ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف کاروائی کی ہدایات کردی۔ مراسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو غیر حاضر عملے کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا۔

صوبہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہے کہ ٹریننگ سے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی کی جاَئے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پولنگ عملے کی تربیت کی حاضری کو 100فیصد یقینی بنایا جائے، ٹریننگ کے دوران غیر حاضر عملے کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران انتخابی عملے کی تربیت کی مانیٹرننگ کریں گے، مانیٹرننگ افسران کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن بھیجی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version