عالمی عدالت برائے انصاف نے غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف مقدمہ نہ سننے کی اسرائیلی درخواست مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف اسرائیلی کی جانب سے کیس نہ سننے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ جینوسائیڈکنونشن کےتحت کیس سننےکااختیار ہے۔
عالمی عدالت برائے انصاف نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسرائیل کےخلاف نسل کشی کیس خارج نہیں کریں گے اور اسرائیل کےخلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ چلے گا۔
عالمی عدالت کا کہنا تھا کہ غزہ میں مسلسل جانی نقصان باعث تشویش ہے اور اسرائیل کےخلاف جنوبی افریقہ کے مقدمہ پرکارروائی چلائی جا سکتی ہے۔
آئی سی جے نے کہا کہ عالمی عدالت کو جنوبی افریقہ کی درخواست سننے کا اختیار ہے.
عالمی عدالت کا کہنا تھا کہ 7 کتوبر کے بعدغزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے غزہ میں اسپتالوں پر حملے کئے گئے ہیں۔
عالمی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ 100 دن گزرنے کے بعد بھی غزہ میں قتل عام جاری ہے۔
