Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی نمائندگی کا خواب چکنا چور

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد آزاد امیدوار کامیابی کے بعد پارٹی میں شامل نہیں ہو سکتے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات سے قبل انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا کیوں کہ الیکشن قواعد 2017 کے تحت آزاد امیدوار انتخابی نشان کی حامل جماعت میں ہی شامل ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ایوان میں تحریک انصاف کی بطور جماعت موجودگی نہ ہونے سے آزاد امیدوار شامل نہیں ہو سکیں گے، آزاد امیدوار قومی اسمبلی میں جیت کر آنے والی سیاسی جماعت میں ہی شامل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ نوٹی فیکیشن کے اجرا کے تین روز کے اندر آزاد کامیاب امیدوار کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں، کسی جماعت میں شمولیت اختیار نہ کرنے والے آزاد امیدوار اسمبلی کے اختتام تک آزاد ہی رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version