Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات ، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی

پاکستان میں 8 فروری کے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے50 فیصد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزکی ترسیل بھی شروع کر دی ، 2اضلاع کے بیلٹ پیپرز متعلقہ ڈی آراوز کو بھجوا دیئےگئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لودھراں اور وہاڑی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز ارسال کردیئے گئے ہیں،3 فروری تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی جائےگی، بیلٹ پیپرز کی بروقت ترسیل بھی مکمل ہوجائے گی۔

250 سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ڈھائی سو سے زائد حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کے دو سو چھیاسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو ترانوے حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔

عدالتوں میں انتخابی نشانات اور دیگر معاملات سے متعلق نوے فیصد کیسز نمٹادیے گئے ہیں، صرف دس فیصد کیسز پر فیصلے ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب امیدوار پوسٹر، بینرز اور پمفلٹ پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگا سکتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version