حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 8 فروری کو کامیاب ہوکر ملک سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 8 فروری کو ہر جگہ شیر دھاڑے گا، 2013 میں جس طرح ترقی کا آغاز ہوا پچپن ارب ڈالر سے بجلی کے کارخانے موٹرویز بنیں تو دوبارہ ترقی کا آغاز کرکے لیپ ٹاپ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تو آج انشااللہ سولر انرجی سے دس ہزار میگا واٹ بجلی دیں گے، ہماری جنگ مہنگائی جن کے خلاف ہوگی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی کے خلاف ردالفساد ہو شروع کرکے کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، نوجوانوں وعدہ کرو آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو قائد اعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے، مسائل جتنے گھمبیر ہوں شیر مقابلہ کرے گا، نوجوانوں لاہور میں میٹروبس اورنج لائن چلتی ہے اور پی کے ایل آئی کا شاندار ہسپتال ہے جہاں گردوں کا علاج ہوتا ہے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ سکھر سے کراچی سیالکوٹ موٹروے بنی آٹھ فروری سے معاشی بحالی کا آغاز کریں گے، آپکی محبت جذبہ و پیار نے حمزہ شہباز کو خرید لیا ہے، آپ مجھ سے میں آپ سے محبت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ اس ملک کی خیر کرے۔
