پاکستان اور سیالکوٹ کے خلاف ہرزہ سرائی پر خواجہ آصف نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر صحافی کو کھری کھری سنا دی۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صحافی نے سیالکوٹ بھارت کے حوالے ہونے کی خواہش کی، یہی ذہنیت 9 مئی کی بغاوت، دہشتگردی کے پیچھے کار فرما تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کسی پاکستانی کی سوچ نہیں ہو سکتی، یہ سوچ ملک دشمنی میں جلتے ہوئے فرد یا گروہ کی ہو سکتی ہے۔
خواجہ آصف سے اختلاف کرنا پسند نا پسند کرنا نفرت کرنا ایک انفرادی حق ھے۔ لیکن یہ کہنا کہ کیونکہ سیالکوٹ خواجہ آصف کی شناخت ھے اور وہ اس شہر کا بیٹا ھے اور یہاں PMLN کا کامیاب جلسہ ھوا ھے اسلئے اس شہر کو بھارت کے قبضے میں چلا جانا چائیے تھا۔ یہی ذہنیت 9مئی کی بغاوت اور دھشت گردی کے…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 29, 2024
