ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہوکر عوامی مسائل حل کریں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے انتخابی دفاتر میں گھس کر کارکنان کو نشانہ بنایاجارہا ہے، ایم کیو ایم الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں 6 سے زائد کارکنان کو ایک جماعت کے دہشتگردوں نے شہیدکردیا ، اپنے شہید ساتھیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے 2لاکھ بچوں کو فیل کرکے انکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، نوجوانوں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے،انتخابات میں کامیاب ہوکر عوامی مسائل حل کریں گے، ایم کیو ایم ہی امید کی کرن ہے جو کراچی کے فیل طالبعلموں کو انصاف دلا سکی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے مزید کہا کہ 15 سالوں کی بدترین کرپشن زندہ حکومت کاشاخسانہ ہے، پانی بجلی گیس کے بغیر پڑھنے والے بچوں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا، مطالبہ کرتے ہیں کراچی کے بچوں کو انکی محنت کا صلہ دیا جائے۔
