ایف بی آر نے ریکارڈ 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے سات ماہ میں ہدف سے زیادہ محصولات اکھٹے کر لئے۔
ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 5150 ارب روپے کے محصولات جمع کئے، رواں مالی سال 5115 ارب روپے محصولات کی وصولی کا ہدف تھا، ادارے نے سات ماہ میں ہدف سے 35 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکھٹا کیا۔
ادارے کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 3973 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا تھا، گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں سال 1177 ارب زیادہ ٹیکس جمع کیا۔
