نگران حکومت نے مختلف امراض کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکا فیصلہ کیا ہے ۔
وفاقی کابینہ 250 سے زائد ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل پرائس بڑھانے کی منظوری دے گی، نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کرینگے۔
کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں ایئرچیف ظہیر احمدبابرسدھو کو اٹلی کی جانب سےگولڈ میڈل دینےکی منظوری بھی شامل ہے۔
اجلاس میں ای سی سی، این ای سی اورکابینہ کمیٹیز کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی، مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور چین کے مابین ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں گن اینڈ کنٹری کلب ایکٹ 2023 کی منظوری کے فیصلےکی توثیق کی جائے گی جبکہ ارسا ایکٹ 1992 پر قانون سازی کمیٹی کے فیصلے کی بھی توثیق کی جائے گی۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلے کی توثیق بھی کی جائے گی، وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔
