رواں مالی سال کے7ماہ میں برآمدات میں 7.89فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7ماہ میں برآمدات 17ارب78 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں16ارب48کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات رہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 7ماہ میں درآمدات میں14.11 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال تجارتی خسارے میں32.66فیصد کی کمی ہوئی
ادارہ شماریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنوری 2024میں برآمدات میں دسمبر2023کے مقابلے میں1.13 فیصد کی کمی ہوئی، جنوری2024 میں برآمدات2 ارب79کروڑ ڈالر رہیں جبکہ دسمبر2023 میں برآمدات2 ارب82کروڑ 20لاکھ ڈالر تھیں۔
ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ جنوری2024 میں دسمبر2023کے مقابلے میں درآمدات میں 1.87فیصد اضافہ ہوا، جنوری2024 میں درآمدات 4ارب73کروڑ 70لاکھ ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2023میں درآمدات4ارب65 کروڑ ڈالر کی تھیں۔
