پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن پر پارٹی آفس میں حملے کا الزام لگایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اللہ آباد تھانہ کی حدود میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے یونٹ صدر جاوید فاضل زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع پر متعلقہ تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارنر میٹنگ سے 100 میٹر دور 22 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔
بلاول بھٹو نے حملے کی مذمت کر دی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آفس پر حملے کے معاملے پر الیکشن کمیشن ڈسکہ کی طرح سنجیدہ اقدام کرے، پولیس ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرے، ن لیگ روایتی اوچھے ہتھکنڈوں سے لاہور کے عوام کو ڈرانا چاہتی ہے، لاہور کےعوام مسلم لیگ ن کی غنڈہ گردی سے ڈرنے والے نہیں۔
الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
سینیٹر تاج حیدر نے لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ پر حملے کا الزام لگایا تھا۔
