یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزارت خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو دورے کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کی دعوت پرمختلف ممالک کےسفیرکل سہ پہر وزارت خارجہ پہنچیں گے جس کے دوران سفیروں کو یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم سےمتعلق خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔
اس موقع پر دنیابھرمیں بھارتی ایجنسیوں کی کارروائیوں، یوم یکجہتی کشمیرکی تاریخی وقانونی حیثیت اور بھارت کی حریت قائدین پر مظالم سےمتعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
