Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جامع جمہوری عمل کو فروغ دینے، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور انسانی حقوق و بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے یو این کمشنر برائے انسانی حقوق کے ریمارکس پر دفتر خارجہ کی ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب کی شمولیت پر مبنی جمہوری عمل کو تقویت دینے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے آئین اور قانون کے تحت قانون کی بالادستی،انسانی حقوق اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے، پاکستان کے انتخابی قوانین کے تحت کل ہونے والے عام انتخابات کے لئے سیکیورٹی پلانز کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان کا عدالتی سسٹم فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے،انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی شکایت کے حوالے سے شکایت دور کرنے کے لئے قانونی طریقہ کار موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version