Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 64 گجرات کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چوہدری سالک حسین کو 15 فروری کو طلب کر لیا اور این اے 64 گجرات کے آر او سے 3 دن میں جواب مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

کمیشن نے آر او کو قیصرہ الہٰی یا ان کے وکیل کی موجودگی میں فارم 47 تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او گجرات یقینی بنائیں کہ فارم 47 کیلئے کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، آر او قیصرہ الہٰی کے تحفظات سن کر ازالہ کرے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version