Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک اور بڑی وکٹ حاصل کرلی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک اور بڑی وکٹ حاصل کرلی، لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

 وسیم قادر کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات ہوئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version