Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو بڑا دھچکا

بھارت میں دورے پر موجود انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ گھٹنے  کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیک لیچ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے  کہا کہ  ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، لیچ آپ سے زیادہ  بہادر کوئی نہیں ہے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈنے پریس ریلیز میں بتایا کہ جیک لیچ    کو حیدرآباد میں  کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے  گھٹنے میں دو بار چوٹ لگی تھی جس کے سبب وہ دوسرے ٹیسٹ سے محروم ہو گئے تھے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جیک لیچ کے متبادل کسی  کھلاڑی کو طلب کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

جیک لیچ اپنی بحالی کے سلسلے میں انگلینڈ اور سمرسیٹ کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز  1-1 سے برابر ہے۔ سیریز  کا تیسرا میچ 15 فروری سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version