Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ماہ رمضان کے دوران سبسڈی کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ماہ رمضان کے دوران سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ای سی سی نے رمضان کے دوران سبسڈی کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد پر وفاق کے حصے کی سبسڈی کی رقم، 1263 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کی کمیشننگ، ٹریڈ پالیسی کے تحت انفرادی مصنوعات کی امپورٹ میں ڈیوٹی کی کمی اور سبسڈی کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان 50/50 فیصد شیئرنگ کے تحت 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رمضان کیلئے 7 ارب 49 کروڑ 27 لاکھ روپے کی سبسڈی اشیائے ضروریہ کیلئے ہو گی، وفاق اور صوبے درآمدی یوریا پر50/50 فیصد شیئرنگ کے لحاظ سے سبسڈی دیں گے، رمضان ریلیف سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے تحت فراہم کی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version