الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کردیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ذاکر جدون کو این اے 15 مانسہرہ کا نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ پرراجہ گستاسب خان کی کامیابی کو نواز شریف کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔ اس سے قبل آج الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی تھی۔
الیکشن کمیشن میں نوازشریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ پرعذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔
ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل جہانگیرجدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے۔
ی خبر بھی پڑھیں؛ این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال
