Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پی ایس ایل کے آغاز میں چند گھنٹے باقی رہ گئے

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  کے نویں ایڈیشن کا  آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  کے نویں ایڈیشن کا   افتتاحی میچ آج  دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور  دو بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ سے قبل ساڑھے 6 بجے افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں مشہور گلوکار علی ظفر، گلوکارہ آئمہ بیگ، لوک گلوکار عارف لوہار اور نوری بینڈ سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس کے علاوہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں چھہ ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں  میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version