ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران دہشتگرد کی جانب سے فورسز پر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد محمد سہیل ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمےکےلیے سرچ آپریشن جاری رہے گا جب کہ علاقہ مکینوں نے بھی آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپورتعاون کااظہار کیا۔
