امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے پلوامہ ڈرامے پر بھی بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے انکشاف کیا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ کوئی F-16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے، کاش آپ F-16 مار گرائیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی طیارہ گرا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پلوامہ ڈرامے کو پانچ سال مکمل
بھارت کے اپنے دفاعی ماہرین نے بھارتی فضائیہ کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ مسترد کر دیا تھا۔
سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین کہتے ہیں کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آر ہے۔
