بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے سینیٹر منتخب ہونے والے سنیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
سنیٹر سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سنیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کرلیا.
دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے- سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کا استعفی منظور کرلیا- سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف لیں گے۔
