راولپنڈی: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے میڈیکل آفیسر کی سیٹ ختم کردی۔
راولپنڈی میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے سیٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی 48 ڈسپنسریوں سے میڈیکل آفیسر کی سیٹ ختم کردی گئی ہے، راولپنڈی کی 48 ڈسپنسریوں میں 42 خواتین جب کہ 6 مرد ڈاکٹرز میڈیکل آفیسر تعینات تھے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تمام سیٹوں کو ایک آرڈر کے تحت ختم کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج بھی متوقع ہے جب کہ میڈیکل آفیسر کی سیٹ ختم ہونے کے بعد ایل ایچ وی مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
