Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی ایل اور پی ایس ایل کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی معاملات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے بعد دوبارہ کبھی ایکشن میں دکھائی نہیں دیے۔ 

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز 2008 میں ہوا جس میں پاکستان کے نامور کھلاڑی شعیب اختر، شاہد آفریدی، کامران اکمل، سہیل تنویر، محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت دیگر کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیے تاہم پاک بھارت مقابلے سیاست کی نذر ہونے کے بعد قومی کھلاڑیوں نے دوبارہ کبھی بھارت کا رخ نہیں کیا۔

شاہد آفریدی 

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے آئی پی ایل میں دکن چارجرز کی نمائندگی کی تھی، انہوں نے 10 میچوں میں 81 رنز بنائے تھے جبکہ پی ایس ایل میں پشاور، کراچی، ملتان اور کوئٹہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

محمد حفیط  

سابق کپتان محمد حفیظ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے آئی پی ایل کھیل چکے ہیں، انہوں نے 9 میچوں میں 64 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

شعیب ملک 

سابق کپتان شعیب ملک نے آئی پی ایل میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی طرف سے کھیلے، انہوں نے 7 میچوں میں 52 رنز بنائے جبکہ ملک واحد کرکٹر ہیں جو ابتک پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔ وہ رواں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مصباح الحق 

ایک اور سابق کپتان مصباح الحق نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی، انہوں نے 8 میچ کھیلے، جس میں وہ 117 رنز بنا سکے تھے اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

عمر گل 

سابق فاسٹ بولر عمر گل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے کھیل چکے ہیں، انہوں نے 6 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہپی ایس ایل میں ملتان اور کوئٹہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

کامران اکمل 

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل سال 2008 کی چیمپئین ٹیم راجستھان رائلز کا حصہ تھے، انہوں نے 6 میچوں میں 128 رنز بنائے جبکہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔

سہیل تنویر 

پاکستان کے سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ بولر سہیل تنویر نے راجستھان رائلز کیلئے آئی پی ایل کھیلا اور ٹیم کو چیمپئین بنوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 11 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں جب کہ پی ایس ایل میں کراچی، ملتان، کوئٹہ اور لاہور کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version