Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے،رانا ثنا اللہ

 رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اچھی رہی، دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں تمام قومی معاملات زیر غور لائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، مولانافضل الرحمان ہمارے رہنما ہیں ،ساتھ سخت وقت گزارا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے، چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کی رہنمائی مؤثر رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف مولانا سے ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے، مولانافضل الرحمان کی ہم سےکوئی ناراضی نہیں، مولانا ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں انہیں ہم کہیں جانے نہیں دیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں، محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version