دبئی پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ان پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
دبئی پولیس کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھیک دینے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں خیرات دینے سے گریز کریں۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گداگروں پر 5 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو گا اور انہیں 3 ماہ جیل کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔
خیال رہے کہ اماراتی قوانین کے مطابق بھکاری گینگ چلانے پر 1 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا اور گداگروں کو بیرون ملک سے بھرتی کرنے پر 6 ماہ کی جیل بھی ہو گی۔
دبئی پولیس عوام سے درخواست کی ہے کہ آن لائن بھکاریوں سے بھی ہوشیار رہیں، بھکاریوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 901 پر دیں۔
