Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی جعلی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی جعلی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلام اپنی طے شدہ پالیسی کے مطابق صدارتی انتخابات کو حصہ نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور کابینہ جعلی الیکشن کی بنیاد پر عہدوں میں قابض ہیں۔

مینڈیٹ چوری کے نتیجے میں آنے والی حکومتیں عوامی مسائل حل نہیں کر سکتیں. جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی ناجائز، غیر جمہوری ہے.

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی تعمیر میں اپناکردار ادا کرتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نوجوان معاشرے کی تقسیم اور زہریلی پولرائزیشن کے خاتمے کے لیے مثبت کردارکریں، نوجوان ذہین مگر وسائل نہ ہونے کے باعث بیرون ملک جانے پر مجبور ہے۔

پاکستان کو آگے لے جانے کا واحد راستہ تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتی ہیں، ہمیں موقع ملا تو تعلیم کے لیے جی ڈی پی کا پانچ فیصد مختص کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version