پی ایس ایل 9 میں آج سے ہونے والے میچز کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں آج سے ہونے والے میچز شام 7 بجے کے بجائے اب رات 9 بجے شروع ہوں گے۔
میچز کے اوقات میں تبدیلی رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے دو میچز، پلے آف اور فائنل سمیت تمام میچز اب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
