Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ کو لے کر اسرائیلی پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا، آسٹریلوی وزیر خارجہ

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ غزہ کو لے کر اسرائیلی پالیسی کو تبدیل کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی حمایت برقرار رکھنے کے لیے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو غزہ میں جنگ کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر سے اسرائیل کو کمزور کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں زور دیا  کہ اسرائیل اپنا راستہ بدل لے، اندھا دھند بمباری کے باعث بین الاقوامی حمایت کھو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version