Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے، مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کے لئے ماسٹر پلان طلب کیا ۔

ٹیوٹا حکام کو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے 5سالہ روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ ٹیوٹا حکام کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ٹریننگ کے لئے میپنگ کا حکم بھی دیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں میکر و چیپ، اینٹی گریڈڈ سرکٹ سمیت ہائی ٹیک آئی ٹی ٹیکنالوجی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مند انسانی وسائل کی ایکسپورٹ کے لئے ڈیمانڈ کا علم ہونا ضروری ہے، صنعتی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور کورسز کرائے جائیں۔

مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارو ں میں اچھے انسٹرکٹر لائے جائیں، ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے، ہر انڈسٹریل سیکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کورس ڈیزائن کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا سے فارغ التحصیل ہر گریجوایٹ کو فوراً جاب ملنی چاہیے، ٹیوٹا بورڈ میں صنعتکاروں اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کو شامل کیاجائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوٹاکے اداروں کوLearn and Earn کے مطابق کام کرنا چاہیے، ٹیوٹا ادارو ں کی پرانی لیبز کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری، چیئرمین ٹیوٹا، سی اواو ٹیوٹا اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version