Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 6،پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، خیبرپختونخوا اسمبلی کی2،بلوچستان اسمبلی کی2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی16 سے18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی، الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی جبکہ انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version