Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا پرامن ماحول میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پرامن ماحول میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں پرامن اور جمہوری ماحول کو برقرار رکھنے پر ایوان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب سینیٹرز کو ان کی کامیابی پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ نومنتخب سینیٹرزایوان بالا میں بلوچستان کی آواز بلند کریں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ کے لیے اسلام آباد کی ایک، سندھ اسمبلی کی 2 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر پر پولنگ ہوئی جس کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

بلوچستان اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے میر دوستین ڈومکی نے17 ووٹ حاصل کیے جب کہ جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version