Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اساتذہ کے مسائل حل، سرکاری اسکولوں پرعوام کا اعتماد بحال کریں گے، وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مسائل حل، سرکاری اسکولوں پرعوام کا اعتماد بحال کریں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم کا حق دینے کا عزم لے کرآئے ہیں، ہمارا ویژن ہے کہ پنجاب میں دنیا کا بہترین تعلیمی نظام لاگو کریں گے جبکہ صوبے میں تعلیمی انقلاب کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانا بڑا چیلنج ہے، پنجاب میں دنیا کا سب سے کمال تعلیمی سسٹم اور بہترین نصاب متعارف کروائیں گے، ایسی ایجوکیشن پالیسی لا رہے ہیں کہ پنجاب کی تعلیمی ترقی کی مثال دی جا سکے گی۔

رانا سکندر حیات نے یہ بھی کہا کہ بہترین تعلیمی ریفارمز لانے، کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر کرنے پر فوکس ہے، گزشتہ 76 سالوں میں جو تعلیمی ڈویلپمنٹ نہیں ہو سکی، ان کا ازالہ کریں گے جبکہ گزشتہ حکومت کی طرح عوام کو دلاسے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے ایک بھی ایجوکیٹرز بھرتی نہیں کیا، گزشتہ حکومت کے نام نہاد تعلیمی اقدامات کا نتیجہ اساتذہ بھی بھگت رہے ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی ایک لاکھ سے زائد خالی آسامیاں گزشتہ حکومت کی تعلیمی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، خالی آسامیاں پر کر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائے گی جبکہ اساتذہ کے مسائل حل، سرکاری اسکولوں پرعوام کا اعتماد بحال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version