Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوران منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی کا رجحان رہا۔

ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 977 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 1.49 فیصد کمی سے 64816 پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 66119 رہی۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 63856 رہی۔

بازارمیں ایک ہفتے میں 1 ارب 69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 57 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 151 ارب روپے کم ہوکر 9202 ارب روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version