Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگلے ساڑھے تین سالوں میں کراچی کے شہری نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگلے ساڑھے تین سالوں میں کراچی کے شہری نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔ 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ ضلع کورنگی کی مختلف یوسی میں کمیونٹی سپورٹ پروگرام کے تحت پیور ورک اور تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورنگی کی تمام یوسیز میں بلاامتیاز و تفریق ترقیاتی کام کروائیں گے، کورنگی پیپلزپارٹی کا گڑ ھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر منتخب ہونے سے پہلے بھی کورنگی میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کا وژن ہی خدمت خلق ہے جب کہ وفاقی، سندھ اور بلدیاتی حکومتیں ایک پیج پر ہیں جس کے باعث ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کل آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے نیو کراچی اور آج کورنگی میں ترقیاتی کام شروع کئے ہیں، اگلے ساڑھے تین سالوں میں کراچی کے شہری نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو پارک کی جگہ چائنا کٹنگ سے محفوظ ہیں وہاں پارکس تعمیر کئے جائیں گے، ہم نے جو کراچی کی عوام سے وعدے کئے ہیں وہ پورا کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورنگی میں آٹھ کروڑ کی اسکیم سے گلیوں میں پیور بلاک لگایا جائے گا، شہر کے 25 ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کا نمائندے کام کر رہے ہیں،  ضلع کورنگی سے ہم ایم پی اے کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، کورنگی کی عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version