Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوادر میں پاک آرمی کا فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشن

پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے گوادر ماڈل سکول کیپٹن مراد بخش وارڈ میں بارش سے جمع پانی کے ڈیواٹرنگ آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

ماڈل ہائی اسکول گوادر، بلوچستان کی تاریخی اعتبار سے ایک اہم اسکول ہے جو 1956ء سے قائم ہے، جس میں 500 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

بچے سکول آکر بہت خوش ہوئے اور اپنے تدریسی عمل میں مشغول رہے۔

پرنسپل گوادر ماڈل ہائی اسکول عزیز الرحمان ، اساتذہ کرام  اور  بچوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے طالبِ علموں میں اسکول بیگ اور اسٹیشنری کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان آرمی کے گوادر میں فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشنز جاری رہا۔گوادر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کو گھر گھر جا کر تیار کھانا اور راشن دیا گیا جبکہ اب تک 1300 سے زائد خاندانوں کو 28 ٹن خشک راشن کے ساتھ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کے علاج کے لیے چھ  فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے دور دراز علاقوں میں بھی عوام کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version