Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا؛ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری

خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پرمقیم افغانیوں کے انخلاءاوربیدخلی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق خیبر پختونخوا سے اب تک  3 لاکھ، ایک ہزار،161 افراد کو افغانستان بجھوایا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز طورخم بارڈرکے راستے مزید 210افرادافغانستان منتقل ہوئے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کے راستے ابتک مجموعی طورپر 2لاکھ 95 ہزار49 افراد افغانستان جاچکے ہیں جبکہ انگورآدہ کے راستے 5413،خرلاچی سے618اورسوست سرحد سے ایک چائنیز کواپنے ملک بجھوایا جا چکا ہے۔

محکمہ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سے ابتک 6745غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے جبکہ 4367پشاور،1045لنڈی کوتل اور ایک غیرملکی کوہاٹ جیل سے ڈیپورٹ ہوچکا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق اسلام آباد سے 153، پنجاب 1152اورآزادکشمیر سے ابتک 37 افراد بےدخل کردئیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version