Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے افغانستان میں حملے جوابی کارروائی تھی، امریکہ

امریکہ  نے پاکستان کے افغانستان میں حملوں کو جوابی کارروائی قرار دیتے ہوئے حمایت کردی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے فضائی حملے جوابی کارروائی تھی جو چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے بعد کی گئی۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ چیک پوسٹ پرحملے میں پاکستانی فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین دوسروں پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان اختلافات حل کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے اس بارے میں پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version