Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جعلی کیسز پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسیٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد  جھوٹے الزامات پر من گھڑت مقدمات بنائے گئے۔

راولپنڈی عدالت کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 12 افراد کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد  جھوٹے الزامات پر من گھڑت مقدمات بنائے گئے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تمام جعلی کیسز پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ تمام جعلی کیسز ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملزمان کو عدالتوں نے ان مقدمات میں ضمانتیں دے رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلیٰ ہے عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے، ان مقدمات سے پی ٹی آئی ورکرز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ہم عدالتوں کے زریعے باعزت طریقے سے سے تمام مقدمات میں بری ہونگے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کھربوں کرپشن کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے منتخب وزیر اعلی کی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے جاری کیے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version