صدرمملکت آصف علی زراری نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہرنقوی کوبرطرف کرنےکی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت کی جانب سے مظاہرنقوی کوبرطرف کرنےکی منظوری کے بعد وزارت قانون نےمظاہرنقوی کی برطرفی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کونسل نےمظاہرنقوی کوجوڈیشل مس کنڈکٹ کامرتکب قراردیا۔ مظاہرنقوی کے بطورجج مستعفی ہونےکانوٹیفکیشن بھی واپس لےلیاگیا۔
