Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بیرونی قرض کی تفصیلات جاری

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بیرونی قرض کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

وزارت اقتصادی امورنےجولائی تافروری کےبیرونی فنانسنگ کی رپورٹ جاری کردی۔ رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ میں بیرونی قرضوں، گرانٹس میں 73کروڑڈالرزکمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تافروری بیرونی فنانسنگ کی مد میں6ارب68کروڑڈالرز حاصل ہوئے، گذشتہ سال اسی عرصے میں7 ارب 41کروڑ ڈالرز فنڈز ملے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری میں گذشتہ سال فروری کے مقابلے قرضوں، گرانٹس میں 94 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ رواں مالی سال جولائی تا فروری 2ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ ملا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا فروری سعودی آئل فیسلیٹی کی مد میں59 کروڑ 51 لاکھ ڈالرزکا ادھارتیل ملا، جولائی تا فروری نیا پاکستان سرٹیفیکٹ کےتحت68کرو68لاکھ ڈالر ملے، فروری 2024 میں قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 33 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز ملے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فروری 2023 میں قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ ڈالرز ملے تھے، رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ17 ارب62 کروڑ ڈالرزلگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version