Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صنعتی علاقوں کی میپنگ کا جائزہ اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صنعتی علاقوں کی میپنگ کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صنعتی علاقوں کی میپنگ کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پنجاب اکنامک کوریڈورڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اصولی فیصلہ گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے انٹرنیشنل انڈسٹریل ڈیمانڈ کے مطابق میپنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں اور جاب سیکٹر میں خواتین ورکرز کا تناسب بڑھانے کیلئے اقدام کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ہر انڈسٹری میں انوائرمنٹ سیف گارڈ کو لازمی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صنعتوں کے فروغ کیلئے جامع پلان طلب کرلیا اور وزیرآباد میں کٹلری انسٹی ٹیوٹ کی بحالی کی منظوری دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انڈسٹریل کوریڈورزکی ڈویلپمنٹ کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور سڑکیں بہت ضروری ہیں، انڈسٹری کو سہولیات کی فراہمی سے کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ انٹرسٹی سڑکوں، فارم ٹومارکیٹ روڈز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version