Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹرطلحہ محمود کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

سینیٹرطلحہ محمود نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ چھوڑ دیا اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکر لی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعے با ضابطہ اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں جے یو آئی سے پہلے کسی جماعت میں نہیں رہا، میں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی۔ میں سمجھتا ہوں ملک کے حالات نازک ہیں۔ آج ملک کے ادارے اسٹیبلشمنٹ عدلیہ سمیت سب نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ ملک کے مشکل حالات میں اداروں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میں وفاقی وزیرچیئرمین قائمہ کمیٹیاں رہا، میں سمجھتا ہوں کہ پی پی پی وفاق پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کرتی ہے۔ سابق وفاقی وزیرمذہبی امورمفتی عبدالشکور کی حادثہ میں جان جانے کے بعد وزیر مذہبی امور بنا۔  میں نے جو حج کرایا اس میں سہولیات سب کے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اٹھارہ سال کسی سرکاری عہدے کی کوئی تنخواہ نہیں لی، آج کے قومی سطح کے حالات میں پی پی پی سے بہترکوئی جماعت نہیں، میں ملکی سطح پرعوامی خدمت میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔ پی پی کے وفد نے مجھے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے باضابطہ مجھے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ میڈیا کے علم میں ہے کہ پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے۔

اس موقع پر سیکیرٹری جنرل پی پی پی سید نیرحسین بخاری نے کہا کہ ہم طلحہ محمود کو پی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔  پی پی پی میں وہ سیاسی بصیرت ہے جو ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود کا پارلیمانی کردارشاندار رہا ہے۔ ان کا پارلیمان میں کردار حاصل کرنے کے لئے ان کی خدمات لیں گے۔

فیصل کریم کنڈی سیکیرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلحہ محمود کی پی پی پی میں شمولیت ان کے گھر کا سا ماحول دے گی۔ کے پی کے میں طلحہ محمود کی شمولیت پی پی پی کو مضبوط کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ آج کے پی کے میں اسپیکر مخصوص نشستوں کا حلف نہیں لے رہا۔ سنی اتحاد کونسل کو پتہ ہے کہ اگر مخصوص نشستیں دوسری پارٹیوں کو ملیں تو سینیٹ الیکشن ہارجائے گی۔ کل ہائی کورٹ میں بھی حلف اٹھانے میں رکاوٹوں کے خلاف گئے ہیں۔ پنجاب کی طرح کے پی کے میں بھی سنی اتحاد کونسل میں فارورڈ بلاک بننے کی آوازیں آرہی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل بھی بلوچستان میں کیچ میں حملہ ہوا۔ دہشتگردی کے خلاف سپہ سالار اور فوج کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version