مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں سی سی او، آئی ڈی اے پی نے افعال کار اور دیگر امور پر تفصیلی بریفننگ دی۔
آئی ڈی اے پی کے نئے پراجیکٹ اور زیر تکمیل منصوبوں سے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کا اظہارِ کیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایچ کیو میانوالی نئی عمارت میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے۔ لیہ ،بہاولنگر جنرل ہسپتال ،نشتر ہسپتال ٹو کے پراجیکٹ کو جلد پوری طرح مکمل اور فنکشنل کیا جائے۔
